منی پال :30/مارچ(ایس اؤنیوز)ودیا رتنا شہر کے مانڈوی پرل سٹی اپارٹمنٹ کے روم میں غیرقانونی طورپر گانجہ جمع کردہ منی پال ایم آئی ٹی کے ایک طالب علم کو اُڈپی پولس نے 27مارچ کی شام گرفتار کرنے کا دیر سے پتہ چلاہے۔
گرفتار شدہ متعلم کی شناخت کاروار کے ہری پائی (21)بتائی گئی ہے۔ ہری پائی منی پال ایم آئی ٹی کے میکوٹرونک شعبہ کے 6سمسٹر میں زیر تعلیم ہے۔ اس نے اپنے کمرے میں خفیہ طریقے سے جمع کردہ 1،388کلوگرام گانجہ کو اُڈپی کے ڈی وائی ایس پی کمار سوامی کی قیادت والی ٹیم نے مصدقہ خبر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ضبط کرلینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہر ی پائی کے کمرے سے گانجہ ضبط کرلینے کے ساتھ ساتھ اس کا موبائیل اور گانجہ باریک کرنے والی انڈولیم مشین ضبط کرلی گئی ہیں۔ جن کی قیمت اندازً 38،300روپئے لگائی گئی ہے۔ منی پال پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔